Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف وہراس

کوئٹہ (اوصاف نیوز) بلوچستان کے علاقے سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

ادارے کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز سبی سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی کے درمیان پہاڑی پٹی میں آیا۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے کسی بھی ضلع سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تاہم مزید جھٹکوں کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں بدترین انسانی بحران،سرد موسم نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا

یہ بھی پڑھیں