اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی نظامت تعلیم نے موسم سرما کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی، نئے اوقات کار کا اطلاق یکم دسمبر سے 31 جنوری تک ہو گا۔
جاری کردہ نئے اوقات کار کے مطابق سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 سے دوپہر 1:15 تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولوں کی صبح کی شفٹ صبح 8:15 سے دوپہر 1:15 تک ہوگی، ڈبل شفٹ اسکولوں کی شام کی شفٹ دوپہر 1.15 سے شام 6 بجے تک ہوگی۔
تمام اسکولوں کو یکم دسمبر سے نئے اوقات کار کو فوری طور پر نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

