Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

متعددسیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت

کوئٹہ (اوصاف نیوز) کوئٹہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے متعدد عہدیداروں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، پاکستان کے دشمن بلوچستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

ترجمان ق لیگ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، مذاکرات کا حامی ہے، لیکن ملک کے دشمنوں کو کسی رعایت کا مستحق نہیں سمجھتا۔
مزید پڑھیں‌:ڈکی بھائی کی رہائی سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں