Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

بجلی سستی ! فی یونٹ کتنےکا ہوگا؟

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نیپرا ملک بھر کے بجلی صارفین کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

اس درخواست کے مطابق اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ صارفین کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

پاکستان سینٹرل پاور الیکٹریکل اتھارٹی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے یہ درخواست نیپرا کو جمع کرائی ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت ملک کے تمام علاقوں میں ہوگا۔ نیپرا اس درخواست پر غور کرکے حتمی فیصلہ کرے گی اور اس فیصلے کا فوری اثر صارفین کے بجلی کے بلوں پر پڑے گا۔

واضح رہے کہ ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی جس سے صارفین کے ماہانہ بلوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ سسٹم کا مقصد بروقت صارفین کے بلوں میں بجلی کی پیداوار، تقسیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلیوں کو شامل کرنا یا خارج کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس کمی کا اثر فوری طور پر صارفین بالخصوص گھریلو صارفین اور چھوٹے کاروباروں کے بجلی کے بلوں میں محسوس ہوگا۔ نیپرا کی سماعت کے بعد صارفین کو ان کے بجلی کے بلوں میں اس کمی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس اقدام کو عوام کی سہولت اور بجلی کے بوجھ کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق اب گھر بیٹھے رجسٹریشن ممکن! طریقہ جانئے؟

یہ بھی پڑھیں