Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

گھر میں دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کچھی (اوصاف نیوز) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی جان محمد کے مطابق دھماکے میں 3 افراد شدید زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، جس کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ڈی ایس پی جان محمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھر کے سربراہ کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد: پولیس نے فرخ کھوکھر کو حراست میں لے لیا

یہ بھی پڑھیں