Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

گنی بساؤ :فوج کا صدر کو برطرف کرکے کرفیو نافذ

گنی بساؤ (اوصاف نیوز) مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد فوج نے صدر کو برطرف کر دیا ہے۔

دارالحکومت بساؤ سے خبر رساں ادارے کے مطابق گنی بساؤ کی فوج نے کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے اگلے اطلاع تک معطل رہیں گے، سرحدیں اور فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔

فوج کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اور آئینی نظام بحال ہونے تک نیا حکم نامہ آنے تک انتخابی عمل معطل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گنی بساؤ میں اتوار کو صدارتی انتخابات ہوئے اور نتائج کا اعلان کل کیا جانا تھا۔ صدر عمرو ایمبیلو اور حریف فرنینڈو ڈیاس نے فتح کا دعویٰ کیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں