Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

طلبہ مشکلات کا شکار! ہندو انتہا پسندوں کی مسلم دشمنی بے نقاب

سری نگر (اوصاف نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے شری ماتا وشنو دیوی میڈیکل کالج میں داخلوں نے ہندو انتہا پسندوں کی مسلم دشمنی ایک بار پھر عیاں کر دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ داخلے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، مذہب کی بنیاد پر نہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر بی جے پی کو مسلم طلبہ سے اتنا مسئلہ ہے تو وہ اس میڈیکل کالج کو اقلیتی ادارے کا درجہ دے، مسلم طلبہ تعلیم کے لیے بنگلہ دیش یا ترکی جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے میڈیکل کالج کے پہلے بیچ میں مقبوضہ کشمیر کے سیکشن کی 50نشستوں میں سے 42نشستوں پر مسلم طلبہ کو میرٹ پر داخلہ ملا تاہم ہندو انتہا پسند جماعتوں بی جے پی، وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے احتجاج کرتے ہوئے مسلم طلبہ کے داخلے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ داخلوں میں ہندو طلبہ کو ترجیح دی جائے۔
مزید پڑھیں‌:گنی بساؤ :فوج کا صدر کو برطرف کرکے کرفیو نافذ

یہ بھی پڑھیں