Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پشاور ہائی کورٹ کا ٹک ٹاک کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پشاور (اوصاف نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر کیا جاتا ہے، ٹک ٹاک لائیو گیمز میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیاں کی جاتی ہیں۔

پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتا ہے جب کہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات کے لیے پورٹل بنائے گئے ہیں۔ دو رکنی بنچ نے پی ٹی اے کو غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور سوشل میڈیا اتھارٹی کو فعال کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں‌:وزارت داخلہ کا بڑا انکشاف! پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا

یہ بھی پڑھیں