Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

متحدہ عرب امارات کی پاکستانیوں کے ویزوں پرمبینہ پابندیوں کی تردید

اسلام آباد (اوصاف نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پابندیاں مسترد کر دیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارتکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے پر کوئی پابندی نہیں، پاکستانی لیبر اور دیگر کیٹیگریز کو روزانہ جاری کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی حکومت نے تمام ممالک کے لیے ایک جامع ویزا سسٹم بنایا ہے، کچھ پاکستانی ٹریول ایجنٹس نے ویزا درخواست گزاروں کے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کی، ریکارڈ ٹمپرنگ نے اماراتی حکومت اور ویزا ون رکھنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کیں۔

اماراتی سفارت کار کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو ریکارڈ ٹیمپرنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا، اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 2.27 ملین پاکستانی ہیں، معمولی جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کا موقع دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔

تاہم ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگانے کے قریب تھے لیکن آخری لمحات میں روک دیا، خبردار کیا کہ اگر پابندی لگائی گئی تو اسے ہٹانا بہت مشکل ہو جائے گا۔

وزارت داخلہ کے اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال متحدہ عرب امارات صرف نیلے پاسپورٹ اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے جاری کر رہا ہے۔
مزید پڑحیں‌:سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کیس میں قید کی سزا

یہ بھی پڑھیں