Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کیس میں قید کی سزا

ڈھاکہ (اوصاف نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے شیخ حسینہ کے خلاف ڈھاکہ کے مضافات میں قیمتی اراضی ہتھیانے پر تین مقدمات درج کیے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ایک عدالت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بدعنوانی کے الزام میں 21 سال قید کی سزا سنائی، انسانیت کے خلاف جرائم کے جرم میں انہیں سزائے موت سنائے جانے کے ایک ہفتے بعد۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شیخ حسینہ نے سرکاری اراضی کو ذاتی ملکیت سمجھا، ریاستی وسائل پر نظر رکھی اور اپنے اور اپنے قریبی رشتہ داروں کے فائدے کے لیے سرکاری کاموں میں ہیرا پھیری کی۔

عدالت نے شیخ حسینہ کے امریکہ میں رہنے والے بیٹے اور بیٹی کو بھی 5، 5 سال قید کی سزا سنائی۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے5 اگست 2024 کو بھارت فرار ہوگئی تھیں، گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں اورطلبہ کے احتجاج کے دوران 1 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد وہ وہاں مقیم ہیں۔

شیخ حسینہ واجد کو بھی گزشتہ ہفتے انسانیت کے خلاف جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب حکومت کا موٹر سائیکل رکشوں کی پیداوار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں