اسلام آباد (اوصاف نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تحفظات ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہر صورت ملاقات ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات 4 نومبر کو ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نہ وکلاء ملاقات کر رہے ہیں، نہ اہل خانہ، نہ قیادت۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہری پور کا الیکشن جیتا ہے، ہم 27 ہزار ووٹوں سے جیتے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ ہم اس کا دفاع نہیں کر سکے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا ء کی حالت تشویشناک




