Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 185رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی (اوصاف نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سیریز کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

کامل مشرا نے 76 اور کوسل مینڈس نے 40 رنز بنائے جبکہ داسن شناکا 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات ہیں، بیرسٹر گوہر

یہ بھی پڑھیں