Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری،سرکاری افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنیکا پابند بنادیا گیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اوراہم شرط پوری کردی،گریڈ 17 اور اوپر کےافسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کاپابندبنادیاگیا،وفاقی وزارتوں اورصوبائی محکموں کےافسران زدمیں آئیں گے،بنگلے،گھر،پراپرٹی،گاڑی،کیش سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات دیناہوں گی۔

سرکاری دستاویز کےمطابق گریڈ 17 سےاوپرکاکوئی بھی سرکاری یا نیم سرکاری افسرعملدرآمدکاپابند ہوگا، تمام سرکاری افسران کو ہر سال اپنے اثاثوں کی لسٹ ایف بی آرکودینا پڑےگی،پہلےصرف سول سرونٹس یاعام سرکاری ملازم کو اپنےاثاثےکی لسٹ جمع کروانا پڑتی تھی،اب صرف سول سرونٹس نہیں بلکہ تمام پبلک سرونٹس کو اثاثوں کی فہرست دینا ہوگی۔

ذرائع کےمطابق واپڈا،پی آئی اے،سوئی گیس،اوجی ڈی سی ایل سمیت خودمختاراداروں کےافسران بھی شامل ہوں گے،صرف نیب قانون کے تحت پہلے سے مستثنیٰ افسران ہی بچ پائیں گے،جن میں ججز،فوجی افسران اور دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے جرم میں 21 سال قید کی سزا

یہ بھی پڑھیں