کراچی (اوصاف نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 2 روز سے مستحکم ہے اور اسی شرح پر برقرار ہے۔
آل پاکستان بلین جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 438,862 روپے ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 376,253 روپے پر برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بھی 4 ہزار 165 ڈالر ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مارکیٹ توقع کر رہی ہے کہ امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کی ایف او ایم کمیٹی فیڈ فنڈز کی شرح کو کم کرے گی، اور فیڈ کے ممکنہ چیئرمین کیون ہیسٹنگز شرح سود کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
شرح سود میں کمی سے پیسے کا بہاؤ بڑھے گا اور اس سے سونے کی خریداری بھی بڑھے گی، مانگ بڑھنے سے قیمت بڑھے گی، اس امید پر سونے کی ابتدائی خریداری نے قیمت کو پمپ کرکے ایک ماہ میں اوپر لایا ہے۔
فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کا اگلا اجلاس 9 اور 10 دسمبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:یو اے ای سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا!




