Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام بدلنے کی آئینی ترمیم تجویز کر دی

پشاور (اوصاف نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 28ویں آئینی ترمیم کی تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دیں۔

اے این پی کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی ٹیکس ختم کیا جائے، پن بجلی والے صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے 10 روپے فی یونٹ تک نرخ مقرر کیے جائیں۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تمباکو کے کاشتکاروں پر تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں، کچے تمباکو پر ٹیکس مکمل طور پر صوبوں کو دیا جائے، مستقل اور آئینی مقامی حکومتیں قائم کی جائیں۔

عوامی نیشنل پارٹی نے تجویز دی ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہر 4 سال بعد کرائے جائیں، انتظامیہ کو بلدیاتی نظام میں مداخلت سے روکا جائے، صوبے کا نام خیبرپختونخوا سے بدل کر پختونخوا رکھا جائے، آئینی دستاویزات میں نام پختون خواہ استعمال کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی پکٹس قائم

یہ بھی پڑھیں