کوئٹہ (اوصاف نیوز) گیس پریشر بڑھانے کے لیے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ایس جی سی کے نمائندوں نے شرکت کی، جس میں کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمپریسر فروخت کرنے، لگانے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ ایسے میں گھریلو صارفین سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے نہ صرف ناشتہ اور کھانا وقت پر دستیاب نہیں ہوتا بلکہ نہانے کے لیے گرم پانی بھی میسر نہیں اور نہ ہی گھر کو گرم کرنے کے لیے گیس ہیٹر کام کر رہا ہے۔
اس صورتحال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے ہائی گیس پریشر حاصل کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر کمپریسر لگاتے ہیں جو دوسرے گھروں سے بھی گیس نکال کر اپنے گھروں میں منتقل کرتے ہیں۔
گیس کمپریسر ایک برقی آلہ ہے جس کا کام پائپ میں گیس کو اپنی طرف کھینچنا اور اسے چولہے، گیزر یا ہیٹر کے برنر تک پہنچانا ہے۔
کمپریسر گھروں کو گیس سے بھر دیتا ہے جس کے نتیجے میں سونے کے کمرے میں دم گھٹنے، آگ لگنے اور دھماکے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
اگر آپ کمپریسر استعمال کرتے ہیں تو اس سے گیس نکل جاتی ہے جس سے بل بڑھ جاتا ہے جس کی ادائیگی مشکل ہو جاتی ہے۔ گیس انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ ہے جب کہ اس سے ہونے والے حادثات مالی اور جانی نقصان بھی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت میں 3 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے




