لاہور (اوصاف نیوز) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ 3 پاکستانی قیدی واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس کو واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں:اعصام الحق نےآخری ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی




