اسلام آباد (اوصاف نیوز) اپنا آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ کھیلنے والے اعصام الحق نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی اسلام آباد اے ٹی پی چیلنجر کے فائنل میں پہنچ گئی۔
اعصام اور مزمل کسی بھی اے ٹی پی ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی، اس سے قبل اعصام الحق تمام اے ٹی پی فائنل غیر ملکی پارٹنرز کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔
اے ٹی پی چیلنجر اسلام آباد کے سیمی فائنل میں اعصام اور مزمل نے ترک جوڑی کو شکست دی۔
وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی پاکستانی جوڑی نے تیسری سیڈ ایلپ ہوروز اور مارٹ الکایا کو شکست دی۔
فائنل میں اعصام الحق کا مقابلہ سیڈ نمبر 4 جمہوریہ چیک کے ڈومینک پالان اور قازقستان کے ڈینس یاویساؤ سے ہوگا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اے ٹی پی چیلنجر ایونٹ کا فائنل اعصام الحق کا آخری میچ ہوگا جس میں وہ فتح کے ساتھ اپنے اے ٹی پی کیرئیر کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں:اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام بدلنے کی آئینی ترمیم تجویز کر دی




