کوئٹہ ( اوصاف نیوز)صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صادق عمرانی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا، بہتر علاج معالجے کے لیے صوبائی وزیر کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال میں گورنر بلوچستان ملک جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پہنچے اور انہوں نے صادق عمرانی کی عیادت کی۔
مزید پڑھیں:گیس پریشر بڑھانے کے لیے کمپریسر استعمال کرنے والوں کو وارننگ




