Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل

راولپنڈی (اوصاف نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

سہ ملکی سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں سے 3 میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ سری لنکن ٹیم نے سیریز کے پہلے 2 میچ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی۔

انہوں نے پہلے میچ میں زمبابوے کو اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

دونوں ٹیموں کا فیصلہ کن میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو شام 6 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:مصری وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے،ترجمان دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھیں