Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

یوکرینی صدر کے ذاتی چیف آف اسٹاف نے استعفیٰ دے دیا

(اوصاف نیوز)یوکرینی صدر کے ذاتی چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک نے کرپشن الزامات لگنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرینی صدر زیلینسکی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک نے بدعنوانی اسکینڈل پر استعفیٰ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوکرین کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے جمعے کے روز اینڈری یرمک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

اینڈری یرمک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے روس یوکرین جنگ ختم کرانے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اُن کی انتظامیہ روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ روس یوکرین جنگ میں 25 ہزار فوجی مارے گئے، 28نکاتی امن منصوبہ مزید بہتر بنا لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن منصوبے میں دونوں فریقین کی تجاویز شامل ہیں تاہم چند نکات پر اختلافات موجود ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:رومانیہ کے وزیر دفاع مستعفیٰ ہوگئے

یہ بھی پڑھیں