Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور، ذرائع

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ذرائع نے کہا ہے کہ ملک کے اہم صوبے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کر رہی ہے اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے پی برقرار رکھا جائے گا۔

تاہم اگر تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو 3 سیاسی شخصیات کے نام زیر غور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، آفتاب شیرپاؤ کے نام گورنر کے پی کے لیے زیر غور ہیں، اگر سیاسی شخصیات کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو دو سابق فوجیوں کے نام بھی زیر غور ہیں۔سابق فوجیوں میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کے نام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر یکم دسمبر 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

یہ بھی پڑھیں