(اوصاف نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائی کورٹ محمد یار ولانہ نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ عدالتیں 9 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گی۔
تاہم، تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ مقدمات کی سماعتیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیؒں:کراچی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی


