(اوصاف نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس (karachi express)حادثے سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے قریب کراچی ایکسپریس کی پاور وین کی پن ٹوٹ گئی،رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی،کراچی ایکسپریس کو حیدر آباد اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا۔
ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس کی پاور وین کی پن کو مرمت کر دیا گیا،واقعہ میں تمام مسافر محفوظ رہے،ٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:گورنر تبدیل ہو گا یا گورنر راج لگے گا ؟فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان


