Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

وفاقی کابینہ نے پاسکو کو ختم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے دسمبر تک پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے دسمبر تک پاسکو کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی،پاسکو ملازمین کیلئے کابینہ نے پیکیج دینے کی بھی منظوری دی ہے اور پاسکو ملازمین کیلئے چار ارب 18 کروڑ روپے کا پیکیج منظورکرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق پاسکو کے ریگولر ملازمین کی تعداد گیارہ سو کے قریب ہے، سیلاب سے متاثرہ گندم کے ذخائر بھی نیلام ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

یہ بھی پڑھیں