Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

ایران پر امریکی حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گیا۔ برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فضائی کارروائی اور تہران کی خام تیل کی فروخت پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں عالمی تیل مارکیٹ میں خریداری میں اضافہ ہوا۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 1.38 ڈالر اضافے کے بعد 75.54 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو تقریباً 1.9 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 1.37 ڈالر اضافے کے ساتھ 71.81 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ جو تقریباً 1.9 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد خام تیل کی قیمتیں جنگ سے قبل کی سطح پر واپس آ گئی تھیں۔ اس دوران متعدد سرمایہ کاروں اور تاجروں نے مستقبل کے معاہدوں میں بڑی تعداد میں شارٹ پوزیشنز اختیار کی تھیں، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی، تاہم خطے میں نئی کشیدگی نے مارکیٹ کا رجحان تبدیل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں۔کورونا وائرس کی بوسٹر ویکسینز سے متعلق ایک اہم اور حیران کن انکشافات سامنے آگئے

یہ بھی پڑھیں