Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

یمنیٰ زیدی بھی رونالڈو کی مداح،آخری میچ اسٹیڈیم میں دیکھا

میکسیکو(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی مداح نکلیں اوران کاورلڈکپ کاآخری میچ سٹیڈیم جاکردیکھا۔

خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اورشوبز سے عارضی وقفہ لئے ہوئے ہیں،انہوں نے فیفا ورلڈکپ کے دوران پرتگال اوراسپین کے درمیان ہونے والا اہم میچ اسٹیڈیم جا کر دیکھا۔

یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پرمیچ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فٹبال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں اور ان کا علم صرف ’’10 فیصد‘‘ ہے، تاہم اسٹیڈیم کا ماحول اور شائقین کا جوش و خروش انہیں بے حد پسند آیا،وہ رونالڈوکی مداح ہیں اس کااندازہ ان کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی شیئرکردہ ویڈیواورتصاویرسے لگایاجاسکتاہے۔

واضح رہے کہ پرتگال اوراسپین کے درمیان ہونے والا مقابلہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہواہے۔

مزید پڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں