لاہور(نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کا کہنا ہے کہ بابادیوان حاجی شیر کا 3 روزہ عرس 9 جولائی سے شروع ہوگا،11 جولائی کو ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق تعلیمی بورڈز وجامعات کے زیرِانتظام ہونے والے امتحانات متاثر نہیں ہوں گے، انتظامی، طبی اور سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں۔ایران کیساتھ ایم او یو ختم ہو چکا، جنگ بندی بھی ختم ہو گئی: ڈونلڈ ٹرمپ


