Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

ایران کیساتھ ایم او یو ختم ہو چکا، جنگ بندی بھی ختم ہو گئی: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ایران کے ساتھ ایم اویو ختم ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو گئی، ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا۔

ترکیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ خزانہ بیسنٹ کو کہا ہے کہ اسپین کے ساتھ تمام تجارت منقطع کر دیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں اسپین کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کرنا چاہتا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیٹو نے ایران کے خلاف ہماری مدد نہیں کی، گرین لینڈ اور ایران کے معاملے پر نیٹو سے خوش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نیٹو میں غیر منصفانہ سلوک کا سامنا ہے، ہم اسے غیر متناسب طور پر ادائیگی کرتے ہیں، میں نیٹو سے ناراض ہوں۔

مزید پڑھیں۔ایرانی ریال خریدنے والوں کے لیے اہم خبر، مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال

یہ بھی پڑھیں