(اوصاف نیوز )اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں اضافہ ہوگیااوراوسطاً یومیہ 424 خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کرنے لگے۔
گزشتہ 6 ماہ سے پروگرام کی مجموعی رفتار میں 595 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،ماہ نومبر میں 13،562 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے پہلی قسط اور12،056 خاندانوں کو قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی
جبکہ گزشتہ ماہ 12،716 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کی۔مجموعی طور پر گزشتہ ماہ میں 25،618 خاندانوں کو قرضوں کا اجرا ءکیا گیا۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کےآغاز سے اب تک ریکارڈ مدت میں 41,000 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:لیجنڈری اداکارکی موت کے بعد سلمان خان کا بڑا بیان سامنے آ گیا




