Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

تحریک انصاف میں سینئر وکلاء کے درمیان اختلافات

اسلام آباد (اوصاف نیوز) تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی میں جیوڈیشل کمیشن کے 2 دسمبر کے اجلاس میں شرکت کے معاملے پر شدید اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ پارٹی کے مختلف سینئر وکلاء اور ارکان کے درمیان گرما گرم بحث جاری ہے جس نے کمیٹی میں کشیدگی پیدا کر دی ہے۔کمیٹی کے رکن بیریسٹر گوہر کا مؤقف ہے کہ پارٹی کو اس اجلاس میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔

ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں اجلاس میں شرکت تحریک انصاف کے مفاد میں نہیں اور اس سے پارٹی کی پوزیشن متاثر ہو سکتی ہے۔ گوہر کے موقف کے حق میں بعض ارکان، جیسے سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلاء بھی ہیں، جو اس رائے سے متفق ہیں کہ پارٹی کو اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔

دوسری جانب بیریسٹر علی ظفر نے اس معاملے پر دو ٹوک موقف اختیار کیا اور کہا کہ اجلاس میں شرکت لازمی ہے۔ علی ظفر نے واضح کیا کہ پارٹی کی نمائندگی کے بغیر اجلاس میں شرکت نہ کرنا درست نہیں اور اس سے پارٹی کے قانونی مؤقف پر اثر پڑ سکتا ہے۔گوہر اور علی ظفر کے درمیان یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے اور علی ظفر پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اس وقت بھی لیگل کمیٹی میں گرما گرم بحث جاری ہے اور ارکان دونوں جانب سے اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں اس تنازعے کے حل کے لیے مزید مشاورت کی ضرورت ہے، تاکہ پارٹی کی مشترکہ پالیسی طے کی جا سکے اور جیوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں واضح موقف اختیار کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ

یہ بھی پڑھیں