(اوصاف نیوز)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 2026میں ٹیچرز لائسنسنگ اجرا کا فیصلہ کیا ہے ۔
حکام کے مطابق سرکاری اورپرائیویٹ دونوں اساتذہ کیلئے لائسنس لینا لازمی ہوگا، ٹیچرلائسنس کی سمری منظوری کیلئےصوبائی کابینہ کوبھجوائی جائےگی۔
عارضی اساتذہ کےکنٹریکٹ میں اضافہ بھی لائسنس کی بنیادپرہوگا،ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔
ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ ہی تدریسی لائسنس حاصل کرسکیں گے،ٹیچنگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ کی ذمے داری پیکٹا کی ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تدریسی معیار بہتر بنانے کیلئے لائسنسنگ سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:38 افراد کو ایک ساتھ پھانسی دیدی گئی



