Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی غیر قانونی سرگرمی پکڑی گئی تو قانون کو فوری طور پر فعال کر دیا جائے گا۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے اجتماعات کے خدشات کے پیش نظر گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔
مزید پڑھیں‌:چیئرمین پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان مسترد

یہ بھی پڑھیں