Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

بھارتی کامیڈین کپل شرما کا بڑا اعتراف سامنے آگیا!

نئی دہلی (اوصاف نیوز) بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اعتراف کیا ہے کہ بیوی کی موجودگی میں سیٹ پر ساتھی اداکار کے ساتھ رومانس کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے اپنی نئی فلم ’کس کس کو پیار کرو 2‘ کے دوران پیش آنے والے مضحکہ خیز اور مشکل لمحات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فلم میں ایک رومانوی سین کرنا تھا تاہم سیٹ پر میری اہلیہ گنی چترتھ موجود تھیں۔

کامیڈین کا مزید کہنا تھا کہ بیوی کی موجودگی میں اداکارہ سے رومانس کرنا میرے لیے مشکل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے میرے ہاتھ بھی کانپتے ہیں۔

اس موقع پر گنی چترتھ نے بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنے شوہر کپل شرما کو اداکاروں کے ساتھ رومانوی مناظر کرتے نہیں دیکھ سکتی، میں یہ برداشت نہیں کر سکتی، مجھے رشک آتا ہے۔

کپل شرما فلم میں 4 ہیروئنوں کے ساتھ نظر آئیں گے، کس کس کو پیار کرو 2 کے ٹریلر میں وہ ایک بار پھر 3 بیویوں کا خیال رکھتے ہوئے نظر آئیں گے، یہ فلم 12 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

فلم کا پہلا حصہ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جو ہٹ ثابت ہوا تھا، جس کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھیں جب کہ دوسرے حصے کی ہدایات انوکلپ گوسوامی نے دی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں