Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ابراہیم کی لاش نکال کر دی تو پولیس والوں نے تھپڑ مارے، خاکروب

(اوصاف نیوز)کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ بچے ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مجھے تھپڑ مارے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاکروب نے کہا کہ میں نے لاش نکال کر انکل کو دی، پولیس اہلکار پوچھنے لگے تم کون ہو، میں نے بتایا کہ بچے کی لاش میں نے نکال کر دی ہے پھر وہ مجھے تھپڑ مارنے لگ گئے۔

علاقہ کونسلر کبیر نے بتایا کہ بچے نے ڈھونڈ کر لاش کو سوزوکی میں ڈالا ہے جس کے بعد لاش گھر والوں کے حوالے کی گئی، کل رات سے واٹر بورڈ کے ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف تھے لیکن انہیں گٹر لائن کا ہی علم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ابراہیم کی لاش آج کچرا چننے والے لڑکے نے نکالی تھی۔

گزشتہ روز شاہ فیصل کی رہائشی فیملی نیپا کے قریب شاپنگ کرنے آئی جہاں سے واپسی پر تین سالہ بچہ ابراہیم والد کی موٹر سائیکل کے پاس بھاگا اور گٹر میں گر گیا۔

والد نے بتایا کہ وقوعہ کے وقت مدد کے لیے سب کو بلاتا رہا لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا پھر 15 ہزار روپے دے کر مشینری منگوائی۔

ننھے ابراہیم کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیر قبل ادا کردی گئی جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب اور روس تاریخی معاہدہ طے

یہ بھی پڑھیں