Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

3روز کیلئے دفعہ 144نافذ

(اوصا ف نیوز)راولپنڈی میں یکم سے 3 دسمبر2025تک دفعہ 144 (section 144)نافذ کر دی گئی ،ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ڈی آئی سی میں کیا گیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔ ہر قسم کے اجتماعات،جلسے ،جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ کسی شرپسند کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ شہریوں کے امن و سکون میں خلل پیدا کرے۔

شرانگیزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اسلام آباد پولیس خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
مزید پڑھیں:ابراہیم کی لاش نکال کر دی تو پولیس والوں نے تھپڑ مارے، خاکروب

یہ بھی پڑھیں