اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع نمل یونیورسٹی میں جمعرات کی صبح گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس سے طلبہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد عمارت میں بھگدڑ مچ گئی اور ریسکیو 1122 کی متعدد گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیس لیکج کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں میں اطراف کے حصوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور عمارت کو مزید نقصان سے بچا لیا۔
واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:ترک سرمایہ کاروں کی پاکستانی پاور سیکٹر میں دلچسپی! سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن
