Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

وزیرِ مملکت برائے کرپٹو کرنسی و بلاک چین بلال بن ثاقب سے وزارت واپس لے لی گئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) حکومت نے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو کرنسی اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب سے وزارت واپس لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ سے ان کی بطور وزیرِ مملکت پروفائل بھی حذف کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلال بن ثاقب کو مئی 2025 میں وزیراعظم کا معاونِ خصوصی مقرر کیا گیا تھا اور ان کا عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر تھا۔ وزارت واپس لیے جانے کے باوجود وہ ورچوئل ایسٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر اپنے فرائض بدستور انجام دیتے رہیں گے۔

ادھر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے اس پیش رفت کی باضابطہ تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔


مزید پڑھیں‌:جمعرات، جمعہ کو چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں