Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

جمعرات، جمعہ کو چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کو یومِ قائداعظم اور 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہر سال کی طرح اس برس بھی 25 دسمبر کو بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولادت کے موقع پر سرکاری تعطیل منائے گی۔

اس کے علاوہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے پیشِ نظر 26 دسمبر کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں کرسچن ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تہوار کی سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں۔ درہے کہ حکومت نے سال 2025ء کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا تھا جس کے مطابق 5 فروری سے 25 دسمبر تک مجموعی طور پر 11 سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔

کابینہ سیکریٹریٹ نے سال 2025 کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیاتھا کہ 9 نومبر کو اقبال ڈے اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کی چھٹی ہوگی۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی

یہ بھی پڑھیں