Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ سے متعلق اہم فیصلہ !

لاہور ( اوصاف نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری روک دی۔

مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب 16 سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس عوام بالخصوص طلباء کے لیے آگاہی ہفتہ منائے گی اور ہیلمٹ نہ پہننے کی پہلی خلاف ورزی پر وارننگ چالان جاری کیا جائے گا۔

ٹریفک کے لیے پہلی بار ڈرون اور باڈی کیمز کا استعمال کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ والدین کو کم عمر طلباء یا بچوں سے زیادہ ٹریفک قوانین میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لیے اپنی عادات کو خود بدلنا ہو گا، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معصوم بچوں کو پکڑنا نہیں چاہتے لیکن قانون پر عمل کرنا ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں، ہم نے ان میں ہیلمٹ پہننے کی عادت نہیں ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں، ٹریفک پولیس لوگوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھے اور کسی قسم کی بد اخلاقی اور بدتمیزی نہ ہو۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کی 2445 گاڑیاں قانون کے دائرے میں آچکی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:کیا مادھوری سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی

یہ بھی پڑھیں