Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

بارش اور برفباری کی پیشگوئی!محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کا امکان ہے، ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 10 جبکہ گلگت بلتستان اور قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران بالائی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 5 دسمبر سے گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

6 دسمبر کو گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ 7 دسمبر کو گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں