اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ترکی کے وزیر توانائی الپ ارسلان سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر توانائی کے شعبے میں پاک ترکی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی گئی جبکہ پاک ترکی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکی کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ترک وزیر الپ ارسلان نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترک وزیر نے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے عظمیٰ خان ،سلمان صفدر کی ملاقات




