لاہور( اوصاف نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ایس ٹی آئی بھرتیوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ ابتدائی میرٹ لسٹ 3 دسمبر کو اسکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔
4 اور 5 دسمبر کو تحصیل کی سطح پر شکایات سنی جائیں گی اور ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ 6 اور 7 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے۔ حتمی میرٹ لسٹ 8 دسمبر کو اسکول بورڈ اور STI پورٹل پر دستیاب ہوگی۔
منتخب امیدواروں کے آرڈر 9 دسمبر کو پورٹل پر جاری کیے جائیں گے۔ تمام امیدوار، سربراہان اور متعلقہ عملہ درج ذیل شیڈول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:بارش اور برفباری کی پیشگوئی!محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا




