Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورہ شیڈول جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق سیریز کے تینوں میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری!ٹویوٹا’ فارچیونر‘ کی قیمتوں میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں