لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے پولیس افسران کے تبادلے کرتے ہوئے تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کو ڈی آئی جی ویلفیئر، سہیل اختر سکھیرا کو آر پی او فیصل، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایس پی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔
خرم شہزاد حیدر کو آر پی او گوجرانوالہ، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ، غازی صلاح الدین کو آر پی او بہاولپور اور آر پی او ساہیوال محبوب رشید میاں کو کمانڈنٹ پولیس سکول آف انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے۔
محمد ایاز سلیم رانا کو آر پی او ساہیوال، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد منج کو ڈی آئی جی سیکیورٹی سپیشل برانچ، محمد اظہر اکرم کو آر پی او ڈی جی خان جبکہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ




