Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10 افغان باشندے ہلاک: افغان حکام کا دعویٰ

کابل (اوصاف نیوز) افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10 افغان باشندوں کو ایرانی سرحدی محافظوں نے ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کی سیکیورٹی کمانڈ کے ترجمان محمد نسیم بدری نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ یہ افراد روزگار کی تلاش میں ایران گئے تھے اور پیر کی شب شیخ ابو نصر فرح بارڈر پوائنٹ کے ذریعے ایرانی حدود میں داخل ہوئے جہاں انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد فرح صوبے کے رہائشی تھے اور غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر رہے تھے۔

محمد نسیم بدری نے یہ بھی کہا کہ ایک ہی گروپ کے دو افغان شہری تاحال لاپتہ ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جب کہ ایران نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ایران سینکڑوں افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھیج چکا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں