سبی ،خضدار(اوصاف نیوز) منگل کی رات دیر گئے صوبہ بلوچستان کے خضدار اور سبی اور ان کے ملحقہ علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 3.4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خضدار میں زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد میں نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر جنوب مغرب اور خضدار سے 80 کلومیٹر شمال مغرب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کر دی۔ زلزلے کے باعث سبی اور خضدار کے کسی بھی حصے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک

