Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار،پی ٹی اے کی واررننگ

(اوصاف نیوز)غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این دنیا بھر کے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے ڈھال بن گیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی یو آر ایلز (URLs) اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔ دہشتگرد، جرائم پیشہ اور شدت پسند افراد اپنے وجود کو چھپانے کیلئے غیر رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال کرتے ہیں۔

غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔ گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے آسانی سے ممکن ہے۔ وی پی این کی مفت سروس درحقیقت پرائیویسی کی قیمت پر چلتی ہے۔

بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی حکومت نے وی پی این خدمات کیلئے سخت نئی ہدایات جاری کر کے نگرانی مزید بڑھا دی۔

دی ہندو نے رپورٹ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے راجوڑی اور پونچھ اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دو ماہ کیلئے وی پی این معطل کردیا گیا ہے۔

غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے اربوں روپے کے ٹیکس اور فیس بیرون ملک منتقل ہو جاتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این نہ صرف قومی سلامتی بلکہ خزانہ پر بھی بھاری بوجھ بنتا جا رہا ہے۔ غیر قانونی وی پی این سے نہ صرف انٹرنیٹ پر بوجھ بڑھ رہا ہے بلکہ رفتار بھی سست ہو رہی ہے۔

غیر مصدقہ وی پی این کے استعمال سے دہشت گرد بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں جسکا فوری تدارک ناگزیر ہے۔ صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ اور رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہی پاکستان کو سنگین خطرات سے محفوظ کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا امریکی عدلیہ پر بھی حملہ؛ 8 جج برطرف کردیے

یہ بھی پڑھیں