Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

کمسن بچے کو بیرون ملک اسمگل کرنے کا کیس سامنے آ گیا!

کراچی (اوصاف نیوز) وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت میں کمسن بچے کو بیرون ملک اسمگل کرنے کا کیس سامنے آگیا۔

مقدمے میں گرفتار ملزم کرن سہیل اور لیڈی ڈاکٹر عدالت میں پیش ہوئے، ملزم کرن سہیل سے برآمد ہونے والا بچہ بھی عدالت میں پیش ہوا۔

مقدمے میں نامزد چاروں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق 9 جون کو خاتون کرن 15 ماہ کے بچے کو لے کر جناح ایئرپورٹ سے موزمبیق جارہی تھی جب خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ وہ جس بچے کو لے کر جارہی تھی وہ اس کا حقیقی بیٹا نہیں تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق کرن سہیل نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ بچہ اس کا نہیں ہے۔ بچے کو اسی دن ایئرپورٹ پر یاسمین نامی خاتون نے اس کے حوالے کیا۔ کرن سہیل بچے کو سمگلنگ کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق کرن نے بتایا کہ سہیل، فیصل محمود، چاندنی اور اشرف نے بچوں کی اسمگلنگ میں سہولت فراہم کی۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ بچے کو اسمگل کرکے موزمبیق کے ایک خاندان کے حوالے کیا جانا تھا جس میں بھاری رقم تھی۔

کرن کے شوہر سہیل نے بچے کو موزمبیق میں اپنے باس کو دینا تھا، جن کے ہاں بیٹا نہیں تھا۔ اس مقصد کے لیے بچے کو ڈاکٹر سے 10 سے 12 لاکھ روپے لیے گئے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کرن سہیل پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، بچے کا کوئی ورثا ابھی تک سامنے نہیں آیا، ملزم کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں‌:یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کرا کے سب کو حیران کر دیا!

یہ بھی پڑھیں