Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

بڑی خوشخبری ! ایک اور ضلع میں الیکٹرک بس کا آغاز

چکوال (اوصاف نیوز) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے صوبے میں صاف اور جدید ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت چکوال میں 15 الیکٹرک بسیں متعارف کرادی ہیں۔

اس سروس کا باقاعدہ آغاز 3 دسمبر کو کیا گیا تھا اور اب یہ ضلع کے مختلف اہم مقامات کو جوڑنے والے تین راستوں پر چل رہی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نئی الیکٹرک بسیں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ڈھڈیال، تحصیل چوک سے بلکسر اور تحصیل چوک سے محل مغلاں کے درمیان چلائی جا رہی ہیں۔

حکام نے اس اقدام کو شہریوں کو شور سے پاک اور سموگ سے پاک سفر کی فراہمی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔ الیکٹرک بسیں ائر کنڈیشننگ، ڈیجیٹل ڈسپلے اور معذور افراد کے لیے جدید سہولیات سے لیس ہیں۔

یہ سروس پنجاب میں زیرو ایمیشن پبلک ٹرانسپورٹ کے وسیع مقصد کی بھی حمایت کرتی ہے، جس کا مقصد فضائی آلودگی کو کم کرنا اور شہری اور دیہی علاقوں میں بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

چکوال میں لانچ صوبائی حکومت کی جانب سے الیکٹرک بس نیٹ ورک کو وسعت دینے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے روٹس نہ سفری سہولیات فراہم کریں گے بلکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو بھی فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں